مذاکرات ختم کر کے ہندوستان نے منفی طرز عمل اختیار کیا : نواز شریف

اسلام آباد، 20 نومبر(سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کے الزام سے ہندوستان دراصل اپنی غلطیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ معتمد خارجہ بات چیت ختم کر کے ہندوستان نے منفی طرزِ عمل اختیارکیا، عالمی برادری کی طرف سے دباؤ بڑھا کر ہی ہندوستان کو مذاکرات کی میز پر لایا جاسکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مذاکرات پر ہندوستان نے مثبت رویہ کے بجائے ہٹ دھرمی اختیار کی، کشمیر ہندوستان کی دہشت گردی کا شکار ہیں۔ ہمارا اصولی موقف ہے کہ مسئلہ کشمیر مذاکرات سے حل کیا جائے۔