مذاق کا مذاق اُڑایا گیا وزیر اعظم ریلیف فنڈ میں 9 پیسے کا عطیہ

کریم نگر۔ /6 جون، ( پی ٹی آئی) ایندھن کی قیمت میں معمولی کمی پر برہم تلنگانہ کے ایک شہری نے وزیر اعظم ریلیف فنڈ میں آج 9 پیسے کا عطیہ دیا۔ ضلع سرسلہ کے موضع چندم پی سے تعلق رکھنے والے 38سالہ چندر گوڑ نے شکایات کی سماعت کے اجلاس میں وزیر اعظم ریلیف فنڈ کے لئے 9 پیسے کا چیک پیش کرتے ہوئے عہدیداروں کو حیرت میں ڈال دیا اور کہا کہ ریاست میں فی لیٹر پٹرول پر حال ہی میں کم کی جانے والی رقم کو بطور عطیہ پیش کردیا ہے۔ عہدیداروں نے کہا کہ گوڑ نے ان سے کہا تھا کہ ’’ 16دن تک ایندھن کی قیمت میں اضافہ کے بعد 9 پیسے کم کئے گئے ہیں چنانچہ میں نے وزیر اعظم ریلیف فنڈ میں یہ عطیہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس نے کہا کہ فی لیٹر پٹرول کی قیمت 83 روپئے سے گھٹاکر 82.91 پیسے کی گئی ہے۔