حیدرآباد ۔ 6 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : سکریٹری مدینہ ایجوکیشن اینڈ ویلفیر سوسائٹی کے بموجب 9 ستمبر کو 4 بجے دن مدینہ پبلک اسکول حمایت نگر میں مدینہ ڈگری اینڈ پی جی کالج فار ویمن کے زیر اہتمام گریجویشن تقریب منعقد ہوگی ۔ پروفیسر ایم منظور حسین ڈائرکٹر اڈمیشن جے این ٹی یو ایچ نے شرکت کی رضا مندی ظاہر کی ہے ۔ پروفیسر منظور حسین ڈگری یافتگان کو عہد دلائیں گے اور ڈگریاں پیش کریں گے ۔ جناب احمد راشد شیروانی ماہر تعلیم نئی دہلی کانوکیشن میں خطبہ پیش کریں گے ۔ محترمہ شیروانی رکن آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت دہلی بھی شرکت کریں گی۔ پروفیسر احمد اللہ خاں موظف ڈین فیکلٹی آف لاء عثمانیہ یونیورسٹی جلسہ کی صدارت کریں گے ۔۔