دبئی۔27ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) چہارشنبہ کوشام خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مدینہ منورہ میں ’شاہ سلمان بین الاقوامی کانفرنس سینٹر‘ کا افتتاح کیا۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق کانفرنس سینٹر کے عارضی انتظامی دفتر میں شاہ سلمان خود تشریف لائے جہاں مدینہ منورہ کے گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز، ڈپٹی گورنر شہزادہ سعود بن خالد الفیصل ، وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف بن عبدالعزیز، وزیرخزانہ محمد الجدعان اور دیگر حکام نے ان کا استقبال کیا۔اس موقع پر سعودی فرمانروا کیسامنے ایک بچی نے ’شاہ سلمان کانفرنس سینٹر‘ کا ڈیزائن پیش کیا جس پر انہوں نے ہاتھ رکھ کر اس فقید المثال منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کیا۔