حیدرآباد 29 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ وقف بورڈ نے شاہ گنج میں واقع مدینہ مسجد کی اراضی پر غیرقانونی تعمیرات کے خلاف پولیس میں ایف آئی آر درج کیا ہے۔ صدرنشین وقف بورڈ محمد سلیم کی ہدایت پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر منان فاروقی نے پولیس اسٹیشن حسینی علم میں اوقافی اراضی پر تعمیراتی کام کے خلاف ایف آئی آر درج کیا۔ پولیس سے خواہش کی گئی کہ وہ تعمیری کام کو فوری روک دے اور قابضین کے خلاف کارروائی کی جائے۔ اُنھوں نے کہاکہ وقف بورڈ کے پاس اراضی کے تمام دستاویزات موجود ہیں۔ اِسی دوران صدرنشین وقف بورڈ محمد سلیم نے کہاکہ مدینہ مسجد کی موقوفہ اراضی کا بہرصورت تحفظ کیا جائیگا۔ وہ کمشنر پولیس اور ڈی جی پی سے نمائندگی کریں گے۔