۔20 طلبہ کو تکمیل حفظ پر خلعت و دستار بندی ، مفتی خلیل احمد کا خطاب
حیدرآباد ۔ یکم ۔ مارچ : ( راست ) : مدینہ قرآنک مشن ہائی اسکول و جونیر کالج کا انیول ڈے کا انعقاد کرسٹل گارڈن رنگ روڈ پر عمل میں آیا جس میں قرات ، حمد ، نعت ، قصیدہ بردہ شریف کے علاوہ قومی گیتوں ، مختلف ڈرامے ، پرزنٹیشن اور دیگر تعلیمی مظاہروں کو طلبہ نے بڑی خوبصورتی کے ساتھ پیش کیا ۔ اس عظیم الشان انیول ڈے کی سرپرستی مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ نے کی ۔ ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور کہا کہ ڈاکٹر شاہ محمد اخلاق شرفی چیرمین و فاونڈر مدینہ قرآنک مشن اسکول و جونیر کالج نے ایسے ادارے قائم کئے ہیں ۔ جن کی نظیر نہیں ملتی اور جو آج کے دور کی اہم ضرورت ہے ۔ ہماری ایک طرفہ سوچ نے ہماری قوم کو کافی نقصان پہنچایا ہے ۔ آنے والی نسلوں کو گنگا جمنی تہذیب پر گامزن کرنا وقت کا اہم تقاضہ ہے ۔ مولانا سید ضیا الدین نقشبندی ، جناب ایم ایم یوسف ریٹائرڈ جنرل منیجر آر بی آئی ، جناب اشفاق شرفی انچارج سنتوش نگر ، حافظ و قاری محمد عبدالقیوم نعمانی مالک ماہرہ ٹورس اینڈ ٹراویلس نے مہمان اعزازی کی حیثیت سے شرکت کی ۔ مفتی محمد خلیل احمد اور حضرت سید شاہ محمد عبدالمعز قادری شرفی کے مبارک ہاتھوں سے اس سال حفظ قرآن کی تکمیل کرنے والے 20 طلبہ کو جن میں 11 طلباء اور 9 طالبات ہیں خلعت تکمیل حفظ قرآن دی گئی اور دستار بندی کی گئی جن میں حافظ و قاری مصطفی محمد ، حافظ و قاری محمد فیضان ، حافظ و قاری محمد بلال ، حافظ و قاری محمد بلال قادری ، حافظ و قاری سید مدثر ، ، حافظ و قاری عرفات اللہ خاں ، حافظ و قاری عباس علی ، حافظ و قاری محمد مخدوم حسن ، حافظ و قاری سید معاذ حسینی ، حافظ و قاری محمد عبدالقیوم ، حافظ و قاری محمد رفعت اللہ شامل ہیں اور طالبات میں حافظہ و قاریہ نبیلہ فاطمہ ، حافظہ و قاریہ نجلہ فاطمہ ، حافظہ و قاریہ عفیفہ مہوش اخلاقی ، حافظہ و قاریہ عاکفہ منزہ اخلاقی ، حافظہ و قاریہ خدیجہ تبسم ، حافظہ و قاریہ دلشاد بیگم ، حافظہ و قاریہ بشریٰ فاطمہ ، حافظہ سیدہ روحینہ آفرین ، اور حافظہ عائشہ فاطمہ شامل ہیں ۔ ان طالبات کی خلعت پوشی محترمہ مفتیہ عطیہ فاطمہ استاذ کلیتہ البنات جامعہ نظامیہ ، محترمہ حافظ و قاریہ اسریٰ نعمانی صدر معلمہ دارالعلوم نعمانیہ اور محترمہ قاریہ جویریہ کے ہاتھوں عمل میں آئی ۔ اس موقع پر ہزاروں اولیاء طلباء اور شرکاء موجود تھے ۔ آخر میں چیرمین ڈاکٹر اخلاق شرفی نے تمام مہمانوں ، اولیائے طلبہ ، شرکاء ، اساتذہ ، اسٹاف کا کامیاب انیول ڈے کے انعقاد پر مبارک باد دی اور شکریہ ادا کیا ۔۔