مدہو ش شرابی کی وجہ سے انڈونیشیا ء میں چوکسی

آسٹریلیا کی انڈونیشیاء کیلئے پرواز کے اغواء کی افواہ
جکارتا 25اپریل (سیاست ڈاٹ کام )نشہ میںمدہوش شرابی کی وجہ سے آسٹریلیا کے انڈونیشیاء کیلئے پرواز کے اغواء کئے جانے کی افواہ پھیل گئی ۔یہ طیارہ انڈونیشیاء کے سیاحتی مرکز جزیرہ بالی جارہا تھا جبکہ مدہوش مسافر نے کاک پٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی ۔ صیانتی افواج فوری ایر پورٹ روانہ کی گئیں جہاں پر یہ طیارہ لینڈ کرنے والا تھا۔ عہدیداروں نے کہا تھا کہ انہیں اطلاع ملی ہے کہ برسبین سے بالی جانے والے طیارہ کو اغواء کیا گیا ہے ۔ تاہم ورجن آسٹریلیا نے کہاا کہ مدہو ش مسافر کی وجہ سے یہ افواء پھیل گئی تھی کیونکہ اس نے کاکپٹ کا دروازہ بند کردیا تھا بعدازاں انڈونیشیاء عہدیداروں نے اسے گرفتار کرلیا ۔ورجن آسٹریلیا کے عہدیدار برائے بالی ہیرو سدجات میکو نے بعدازاں کہا کہ طیارہ اغواء نہیں ہوا ۔ جو کچھ ہوا اتنا تھا کہ ایک مسافر نے حد سے زیادہ شراب پی لی تھی جس سے اسکا رویہ جارحانہ ہوگیاتھا ۔ انہوں نے کہا کہ اس شخص کو ارکان عملہ نے روک دیا اور اس کے ہاتھ طیارے میں اس کی نشست کے پیچھے لیجاکر باندھ دیئے گئے ۔

برطانیہ کے شاہی جوڑے کے دورہ آسٹریلیا کا اختتام
کنبیرا 25اپریل (سیاست ڈاٹ کام )برطانیہ کے شہزادہ ولیم اور ان کی شریک حیات کیٹ کے 10 روزہ دورہ آسٹریلیا کا اختتام دارالحکومت میں نامور شہریوں کی یادگار تقریب کے ساتھ اختتام عمل میںآیا ۔ ڈیوک آف کیمبرج آسٹریلیا جنگ کی یادگار پر منعقدہ 99 ویں سالگرہ میں شریک تھے ۔ شہزادہ جارج بعد ازاں اپنے والدین کے ساتھ آسٹریلیا ئی فضائیہ کے طیارہ سے وطن واپس روانہ ہوگیا ۔ ایر پورٹ پر وزیراعظم آسٹریلیا ٹولی ایبارٹ اور گورنر سر پیٹرس فکاسگروف نے انہیں وداع کیا ۔