مدھیہ پردیش کے ٹاؤن میں 45 گرفتاریاں، کرفیو جاری

نیمچھ ( ایم پی ) ، 4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 45 افراد کو مدھیہ پردیش کے ضلع نیمچھ میں ہنومان جینتی کے دوران جھڑپ کے سلسلے میں گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ کرفیو احتیاطی اقدام کے طور پر برقرار ہے، پولیس نے یہ بات کہی۔ نیمچھ کے جواد ٹاؤن میں جمعہ کی رات کرفیو لاگو کرنا پڑا تھا جہاں دو برادریوں کے درمیان پتھراؤ کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد زخمی ہوئے۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس، اُجین زون، مدھو کمار نے ’ آئی اے این ایس‘ کو بتایا کہ معقول پولیس جمیعت اس علاقہ میں متعین کردی گئی ہے۔ بطور احتیاط اضافی پولیس فورس کی پڑوسی اضلاع سے درخواست کی گئی ہے۔