دھار ، 30 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) مدھیہ پردیش کے ضلع بدناور میں دیر رات پر تشد د جھڑپوں کے بعد دفعہ 144 نافذکر دی گئی ہے ۔صبح سے ہی پولیس اور انتظامیہ کے افسران صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور اب صورت حال کنٹرول میں ہونے کا دعوی کیا گیا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق بدناور میں پرتشدد واقعات کے سلسلے میں تقریبا ایک درجن افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ۔جن لوگوں کو چوٹ آئیں ہیں انہیں علاج مہیا کرایا گیا ہے ۔ شہر میں اضافی پولیس فورس تعینات کی گئی ہے ۔