مدھیہ پردیش کے ایک ٹاؤن میں جھڑپوں کے بعد کرفیو نافذ

نیمچھ ( مدھیہ پردیش ) 3 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) مدھیہ پردیش کے نیمچھ ضلع میں جواد ٹاؤن اور پڑوسی کھور گاؤں میں دو فرقوں کے مابین آگ زنی اور پتھراؤ کے واقعات کے بعد کرفیو نافذ کردیا گیا ہے ۔ ان واقعات میں 15 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ضلع ایس پی رڈولف الواریس نے بتایا کہ جواد اور کھور گاؤں میں غیر معینہ مدت کاکرفیو نافذ کردیا گیا ہے ۔ سب ڈویژنل آفیسر ڈاکٹر اندر جیت بکراوال نے بتایا کہ تشدد کا آغاز ایک مذہبی جلوس کے دوران ہوا اور تقریباً 12 دوکانات اور 15 گاڑیوں کو نذر آتش کردیا گیا ۔ تقریبا 15 افراد سنگباری میں زخمی ہوئے ہیں جس کے بعد انتظامیہ نے وہاں صورتحال پر قابو پانے غیر معینہ مدت کا کرفیو نافذ کردیا ہے ۔