بھوپال۔/17اکٹوبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت مدھیہ پردیش طوفان ہد ہد سے متاثرہ آندھرا پردیش کے تباہ شدہ برقی انفراسٹرکچر کو بحال کرنے تعاون کریگی۔ ایک سرکاری ریلیز میں بتایا گیا کہ یہ فیصلہ مرکزی وزارت توانائی اور حکومت آندھرا پردیش کی مدھیہ پردیش سے درخواست کے بعد وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان سے کیا ہے۔ مدھیہ پردیش انرجی سکریٹری آئی سی پی کیشاری کے نام تحریر کردہ ایک مکتوب میں حکومت آندھرا پردیش نے کہا ہے کہ طوفان ہد ہد سے برقی ڈسٹری بیوشن اور ٹرانسمیشن نظام کو شدید نقصان پہنچا ہے جہاں مدھیہ پردیش حکومت سے 100 کے وی اے کی گنجائش والے 1100 ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرس، 63 کے وی اے گنجائش والے 550 ٹرانسفارمرس اور 2ہزار تکنیکی ماہرین فراہم کرنے کی درخواست کی گئی۔