سیونی ( مدھیہ پردیش ) 27 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) مدھیہ پردیش کے پینچ ٹائیگر ریزرو میں کالر والی کے نام سے مشہور 13 سالہ شیرنی نے چار بچوں کو جنم دیا ہے ۔ اس طرح وہ 29 بچوں کی ماں بن گئی ہے جو اس نے گذشتہ دس سال کے دوران دئے ہیں۔ سیاحوں نے آج دیکھا کہ رائل بنگال شیرنی چار بچوں کے ساتھ پائی گئی ۔ فیلڈ ڈائرکٹر وکرم سنگھ پریہار نے ان بچوں کی پیدائش کی توثیق کرتے ہوئے یہ بات بتائی ۔ 2017 میں اس شیرنی کو اس وقت شہرت حاصل ہوئی تھی جب اس نے چار بچوں کو جنم دیا تھا ۔ اس شیرنی نے گذشتہ دس سال کے دوران جملہ 29 بچوں کو جنم دیا ہے ۔ یہ شائد دنیا میں سب سے زیادہ بچے دینے والی شیرنی ہے تاہم اس کی توثیق نہیں ہوئی ہے۔