بھوپال ۔28نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) 745ای وی ایم اور وی وی پیاٹ مشینیں بھوپال میں تبدیل کردی گئیں جب کہ رائے دہی کا سلسلہ جاری تھا ۔ ریاستی چیف الیکشن کمشنر وی ایل کانتا راؤ کے پہنچنے پر کانگریس قائدین نے دعویٰ کیا کہ ای وی ایم مشینیں کئی مقامات پر درست کام نہیں کررہی ہے ۔ چنانچہ سی ای او نے 745 ای وی ایم اور وی وی پیاٹ مشینوں کی تبدیلی کاحکم دیا ۔ رائے دہی کے موقع پر 300782 سرکاری ملازمین بشمول 45904 خواتین ڈیوٹی پر تعینات کئے گئے تھے اور 65341مراکز رائے دہی قائم کئے گئے تھے ۔ امیدواروں کی تعداد 2899تھیں۔ جب کہ رائے دہی مستحق رائے دہندوں کی جملہ تعداد 5.04 کروڑ تھی ۔ انتخابی نتائج کا 11ڈسمبر کے بعد اعلان متوقع ہے ۔
مدھیہ پردیش :شروعاتی چار گھنٹوں میں 22فیصد سے زائد ووٹنگ
بھوپال، 28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات کے لئے ریاست کی تمام 230 اسمبلی سیٹوں کے لئے آج صبح شروع ہونے والی ووٹنگ کے ابتدائی چار گھنٹوں میں 22 فیصد سے زیادہ پولنگ کی خبریں ہیں۔ پولنگ عام طور سے پرامن طریقے سے ہورہی رہی ہے ۔تاہم اندور اور گنا اضلاع میں دو پولنگ عملہ کا انتقا ل ہارٹ اٹیک سے ہوا ہے ۔ووٹنگ کے ابتدائی گھنٹوں میں کچھ مقامات پر الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) میں خرابی کی وجہ سے کچھ دیر کے لئے پولنگ متاثر رہی، لیکن بعد میں اس طرح کی شکایات نہیں آئیں۔