مدھیہ پردیش میں 5 کروڑ 3 لاکھ رائے دہندے

بھوپال ۔ /27 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے رائے دہندوں کی تعداد تقریباً 5 کروڑ 3 لاکھ ہے ۔ 2013 ء میں یہ تعداد 4 کروڑ 66 لاکھ تھی ۔ ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے بھوپال میں مدھیہ پردیش کے رائے دہندوں کی قطعی فہرست شائع کردی ہے ۔ جاریہ سال کے اواخر میں یہاں اسمبلی انتخابات مقرر ہیں ۔ رائے دہندوں کی قطعی فہرست میں 5,30,94,086 رائے دہندے شامل ہیں ۔ بعض رائے دہندوں کی تعداد 2,63,14,957 اور خاتون رائے دہندوں کی 2,40,77,719 ہے ۔