مدھیہ پردیش میں کسانوں کو سرکاری امداد

بھوپال۔/20مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر مدھیہ پردیش شیو راج سنگھ چوہان نے آج یہ اعلان کیا کہ ریاستی حکومت حالیہ غیر موسمی بارش اور ژالہ باری کے متاثرہ کسانوں کو ان کی لڑکیوں کی شادی کیلئے مالی امداد فراہم کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ہر ایک متاثرہ کسان کو لڑکیوں کی شادی کیلئے 25ہزار کی امداد کی جائے گی۔