مدھیہ پردیش میں وزیر اعظم کے ہاتھوں برقی پلانٹس کاافتتاح

بھوپال ۔ 3 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام ) : وزیر اعظم نریندر مودی ضلع کھنڈوا میں 5 مارچ کو سنگاجی تھرمل پاور پلانٹ کے 600 میگاواٹ کے2 یونٹس کو قوم کے نام معنون کریں گے ۔ وزیر اعظم 5 مارچ کو اندور سے کھنڈوا پہونچے گے ۔ اور 600 میگاواٹ کے 2 یونٹ کا افتتاح کریں گے ۔ مدھیہ پردیش پاور جنرنٹینک کمپنی لمٹیڈ کے مینجنگ ڈائرکٹر وجیندر ناناوتی نے آج یہ اطلاع دی اور بتایا کہ وزیر اعظم 660 میگا واٹس کے قریب 2 یونٹس کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ کھنڈوا کے ایم پی اور بی جے پی کے ریاستی صدر نندکمار سنگھ چوہان نے بتایا کہ ایک روزہ طویل دورہ کے موقع پر وزیر اعظم کھنڈوا ۔ مہوبراڈگیج ریلوے لائن کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے ۔۔