مدھیہ پردیش میں دو فرقوں میںجھڑپ ،کرفیونافذ

رائزن (مدھیہ پردیش)5 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) مدھیہ پردیش کے رائزن ٹاون میں کل رات دو فرقوں کے مابین جھڑپ ہوگئی جس میں سات افراد زخمی ہوگئے ۔ ان میں تین گولی لگنے سے زخمی ہونے اور دکانات و گاڑیوں کو نذر اتش کیا گیا۔ پولیس نے کل رات یہاں کرفیو نافذ کردیا ہے۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس مکیش ویشیا نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کوبتایا کہ پولیس نے پہلے لاٹھی چارج کیا اور پھر آنسو گیاس کے شلس استعمال کئے ۔ ہجوم بے قابو تھا جس کی وجہ سے آخر کار پولیس کو فائرنگ کرنی پڑی۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ جھڑپ اس وقت ہوئی جب دو مختلف فرقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں میں رائزن آرہی بس میں نشست کے مسئلہ پر غیر معمولی بحث ہوگئی ۔ جب یہ بس رائزن ٹاون پہنچی جو دارالحکومت بھوپال سے تقریبا 50 کیلو میٹر دور ہے ،دونوں نوجوانوں نے اپنے حامیوں کو یہاں بلا لیا تھا اور پھر صورتحال بے قابو ہوگئی ۔