مدھیہ پردیش میں بس شعلہ پوش 21افراد ہلاک

پنّا۔4مئی ( سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش میں خانگی بس نلا کے قریب سڑک سے پھسل کر کھائی میں گرپڑی اور شعلہ پوش ہوگئی جس کی وجہ سے 21 مسافرین جل کر خاکستر ہوگئے ۔ یہ حادثہ آبشار پانڈو کے قریب پیش آیا جو پنّا ٹائیگر ریزرو کے قریب واقع ہے ۔21 جل کر خاکستر ہوجانے والی نعشوں کو بس سے برآمد کیا گیا ہے ۔ یہ بس ضلع ستنا سے ضلع چھترپور جارہی تھی ۔ 13افراد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال میں شریک کردیا گیا ۔ چیف منسٹر مدھیہ پردیش شیوراج سنگھ چوہان نے مہلوکین کے ورثاء کو دو لاکھ روپئے اور شدید زخمیوں کو 50ہزار روپئے اور معمولی زخمیوں کو 25ہزار روپئے معاوضہ ادا کرنے کا اعلان کیا ۔