بھوپال 2نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) مدھیہ پردیش میں آج تمام 230 اسمبلی سیٹوں پر انتخابات کے لئے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ ہی کاغذات نامزدگی داخلے کا عمل باقاعد ہ شروع ہو جائے گا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی دفتر کے اوقات میں 9 نومبر تک داخل کئے جا سکیں گے ۔ 12 نومبر تک درخواستوں کی جانچ کی جائے گی اور 14 نومبر تک امیدوار اپنے نام واپس لے سکتے ہیں۔ ذرائع نے کہا کہ 28 نومبر کو ایک ہی مرحلے میں تمام 230 نشستوں کے لئے ووٹنگ ہوگی اور 11 دسمبر کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔