مدھو گوڑ یشکی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

حیدرآباد /14 ستمبر ( سیاست نیوز ) قبل از وقت انتخابات کے اعلان کے بعد ٹی آر ایس حکومت کی جانب سے آئے دن اپوزیشن قائدین بالخصوص کانگریس پارٹی لیڈرس کو پولیس کے ذریعہ نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ ایک تازہ ترین کارروائی میں سابقہ رکن اسمبلی اور چیرمین اے پی ایس آر ٹی سی مسٹر گونے پرکاش راؤ نے سابق رکن پارلیمنٹ مسٹر مدھو گوڑ یشکی کے خلاف فرضی دستاویزات پر امریکہ ویزا حاصل کرنے پر کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کمشنر پولیس حیدرآباد سے نمائندگی کی ۔