کولکتہ ۔ 2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) شہر کی ایک عدالت نے آج مغربی بنگال کے وزیرٹرانسپورٹ مدن مترا کی ضمانت عرضی مسترد کردی اور انہیں 16 جنوری تک عدالتی تحویل میں بھیج دیا حالانکہ وہ بے قصور ہونے کا دعویٰ کرتے رہے اور ان کا کہنا ہیکہ وہ اگر خاطی پائے جائیں تو پھانسی پر لٹکنے کیلئے تیار ہیں۔ علی پور کورٹ کے جوڈیشیل مجسٹریٹ منی کنتلا رائے نے مترا کی جوڈیشیل ریمانڈ میں توسیع کردی، جنہیں 12 ڈسمبر کوگرفتار کیاگیا تھا۔ سی بی آئی کی درخواست پر ان کی ریمانڈ میں 14 یوم کی توسیع کردی گئی۔
اسٹیفن مرانڈی ، جھارکھنڈ
اسمبلی کے عبوری اسپیکر
رانچی ۔ 2 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام) : جے ایم ایم رکن اسمبلی اسٹیفن مرانڈی کو عبوری اسپیکر جھارکھنڈ اسمبلی کی حیثیت سے حلف دلوایا گیا ۔ انہوں نے راج بھون میں ریاستی گورنر سید احمد سے حلف لیا ۔ اس موقع پر چیف منسٹر رگھوبرداس وزیر پارلیمانی امور سی پی سنگھ ، سابق چیف منسٹر ہیمنت سورین اور دیگر اہم شخصیتیں موجود تھیں ۔ اسمبلی کا 4 روزہ اجلاس 6 جنوری سے شروع ہوا ۔ جس میں نو منتخبہ ارکان اسمبلی کو حلف دلوایا جائے گا۔