مدرسے میں فائرنگ سے دو ہلاک

کراچی ۔ 23 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے شہر کراچی میں پولیس کے مطابق ایک مدرسے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ منگل کی صبح گلشنِ اقبال کے علاقے میں واقع مدرسہ باب الاطفال میں پیش آیا۔ایس ایس پی ضلع شرقی فیصل عبداللہ نے بتایا کہ صبح 11 بجے موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم افراد آئے اور مدرسے کے دفتر میں داخل ہو کر فائرنگ کر دی۔ان کے مطابق فائرنگ سے وہاں موجود مفتی کامران ہلاک جب کہ مفتی غلام شدید زخمی ہوگئے اور ہاسپٹل جاتے ہوئے راستے میں جانبر نہ ہوسکے۔فیصل عبداللہ نے مزید بتایا کہ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے مطابق مرنے والوں میں سے ایک شخص کو پانچ جبکہ دوسرے کو دو گولیاں لگیں جب کہ جائے وقوعہ سے گولیوں کے چار خول اور پانچ سیسے کے سکے ملے ہیں۔