حیدرآباد /20 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حافظ سید خلیل محی الدین حسامی ( ناظم مدرسہ ) کی اطلاع کے بموجب مدرسہ فیض القرآن کریم نگر کا دوسرا جلسہ دستاربندی بعنوان قرآن کا پیغام و مدارس دینیہ کی اہمیت بتاریخ 23 مئی بروز ہفتہ بعد نماز مغرب بمقام روبرو مدرسہ فیض القرآن نزد گلف ہائی اسکول خان پورہ کریم نگر منعقد ہوگا ۔ جلسہ کی صدارت حضرت مولانا برکت اللہ خان قاسمی ( امیر شریعت تلنگانہ و آندھرا) کریں گے ۔ مہمانان خصوصی مولانا امیراللہ خان صاحب قاسمی ( ناظم مدرسہ سراج العلوم محبوب نگر ) و مولانا حبیب الدین قاسمی ، مولانا خواجہ کلیم الدین اسعدی شرکت کریں گے ۔