مدرسہ طالب علم کے جنسی استحصال کا ایک اور واقعہ

حیدرآباد ۔ 4 جولائی (سیاست نیوز) شہر میں مدرسے کے طالب علم کا جنسی استحصال کے بعد اس کے قتل کا واقعہ پیش آنے کے ساتھ ہی پرانے شہر کے علاقہ چندرائن گٹہ واقعہ میں بھی جنسی استحصال کا ایک واقعہ پیش آیا۔ پولیس چندرائن گٹہ کے بموجب 16 سالہ انٹرمیڈیٹ طالب علم کو اسی علاقہ کے رہنے والے شیخ سعید بن عبدالرحمن باوزیر نے کم عمر لڑکے کے ساتھ گھناونی حرکت کی اور یہ بات والدین کو بتانے پر سنگین نتائج کا انتباہ دیا۔ لڑکے کے والد نے پولیس چندرائن گٹہ سے شکایت درج کروائی جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے عبدالرحمن باوزیر کو گرفتار کرلیا اور اسے عدالت میں پیش کرتے ہوئے جیل بھیج دیا۔