حیدرآباد ۔ 3 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : انتظامی کمیٹی مدرسہ رحمت العلوم قلعہ گولکنڈہ کے زیر اہتمام سالانہ جشن میلاد النبیؐ 4 جنوری اتوار صبح ٹھیک 10 بجے زیر صدارت مولانا قاری سید متین علی شاہ قادری ناظم مدرسہ و صدر آل انڈیا قرات اکیڈیمی منعقد ہوگا ۔ جلسہ کا آغاز کمسن قاری سید نور محمد شاہ قادری اور قاری محمد محبوب کی قرات کلام پاک سے ہوگا ۔ محمد عبدالرشید قاری معز الدین فراز ، قاری محمد سلمان احمد ، حمد باری تعالیٰ و نعت شریف سنائیں گے ۔ مولانا سید شاہ حسین شہید اللہ بشیر صدر ابوالفداء اسلامک سنٹر مولانا محمد عبدالمجید صدیقی نظامی جناب آغائی حسن نوریان قونصل جنرل جمہوری اسلامی ایران متعینہ حیدرآباد ، مولانا نذیر احمد سلامی رکن پارلیمنٹ ایران بحیثیت مہمان خصوصی شرکت و خطاب کریں گے ۔ اس موقع پر ایران کے بین الاقوامی شہرت یافتہ قاری و استاذ القراء محمد حسین اپنے مخصوص انداز میں قرات کلام پاک سنانے کی سعادت حاصل کریں گے ۔