حیدرآباد ۔ 24 ۔ اپریل : ( راست ) : ڈاکٹر میر وجاہت علی ( معتمد مجلس انتظامی ) کے بموجب مدرسہ باب العلم انوار محمدی کے سالانہ امتحانات 25 اپریل تا 2 مئی منعقد ہوں گے ۔ مدرسہ باب العلم کے ساتھ ساتھ مدرسہ فاطمۃ الزہرا للبنات اور شہر و اضلاع کے تمام شاخوں کے سالانہ امتحانات بھی ان ہی تواریخ میں منعقد ہوں گے ۔ صدر مدرس کے بموجب امتحانات شعبہ عربی ہشتم ، مولوی اول ، مولوی دوم ، عالم اول ، عالم دوم اور فاضل اول و دیگر شعبہ جات کا امتحان 27 اپریل تا 2مئی میقات اولیٰ صبح 9 تا 2 بجے تقریری منعقد ہوگا ۔ امتحان شعبہ انگریزی 25 اپریل تا 29 اپریل میقات ثانی 3 تا 5 سات شام جب کہ شعبہ حفظ و ناطرہ قرآن مجید 29 اپریل تا 2 مئی میقات اولیٰ بوقت 9 تا 2 ساعت دن منعقد ہوگا ۔ اور فاطمۃ الزہرا للبنات ٹیلرنگ سنٹر کے پہلے بیاچ کے طالبات کا امتحان بھی ان ہی تواریخ میں عمل میں آئے گا ۔ یہ امتحانات مولانا قاصی محمد ناصر الدین صدیقی کی راست نگرانی میں ہوں گے ۔۔