حیدرآباد 12 جون (سیاست نیوز)خرابی صحت مالی پریشانیاں گھریلو مسائل اور حالت نشہ میں خودکشی کرنے کے مختلف علحدہ واقعات میں 4افراد نے خودکشی کرلی ۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 55 سالہ جعفر جو محمد نگر حسن نگر علاقہ کا ساکن تھا اس شخص نے خرابی صحت سے تنگ آکر کل خودسوزی کرلی جو علاج کے دوران رات دیر گئے فوت ہوگیا ۔ منگل ہاٹ پولیس کے مطابق 50 سالہ سنگھایا جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ مالی پریشانیوں اور خرابی صحت سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 32 سالہ راملو جو بدویل علاقہ کا ساکن تھا اس شخص نے کل رات نشہ کی حالت میں خودکشی کرلی۔کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ پولیس کے مطابق 45 سالہ شخص وٹھل جو چوکیدار تھا اس شخص کو ہر روز نشہ کرنے کی عادت تھی اور یہ کثرت سے شراب نوشی کا عادی تھا اس نے نشہ کی حالت میں کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔