مختلف وجوہات پر تین افراد کی خودکشی

حیدرآباد /22 جولائی ( سیاست نیوز ) مالی پریشانی ،قرض کا بوجھ اور بیوی کے مائیکے چلے جانے سے دلبرداشتہ واقعات میں تین افراد نے خودکشی کرلی ۔ میرپیٹ پولیس کے مطابق 23 سالہ رمیش جو پیشہ موٹر میکانک ۔ گاندھی نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ اس نے کل رات دیر گئے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ رمیش شدید مالی پریشانیوں کا شکار تھا ۔ کندکور پولیس کے مطابق 20 سالہ مہیش جو پیشہ سے ڈرائیور تھا ۔ میر خان گوڑہ علاقہ میر پیٹ میں رہتا تھا ۔ مالی پریشانیوں اور خرابی صحت کے سبب اس نے کل اپنے جسم پر کیروسن ڈال کر آگ لگالی اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ کندکور پولیس کے مطابق مہیں مالی پریشانی اور خرابی صحت کے سبب انتہائی اقدام کرلیا ۔ مہیشورم پولیس کے مطابق 25 سالہ گنیش جو گاندھی نگر پرکال مہیشورم علاقہ کا ساکن تھا ۔ پیشہ سے لیبر بتایا گیا ہے ۔ اس نے 18 جولائی کو جسم پر کیروسن ڈال کر آگ لگالی اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ گنیش کی بیوی جھگڑے کے بعد اپنے مائیکے گئی تھی اور وہ واپس نہیں آرہی تھی ۔ 18 جولائی کو دن اس شخص نے اپنی بیوی کو طلب کیا تاہم اس نے آنے سے انکار کردیا جس سے دلبرداشتہ ہوکر گنیش نے خودسوزی کرلیا