حیدرآباد 19 مارچ (سیاست نیوز) چیف منسٹر س آفس کے ذریعہ تمام محکمہ جات تلنگانہ کے پرنسپال سکریٹریز کو مکتوبات تحریر کئے گئے اور خواہش کی گئی کہ وہ اپنے محکمہ جات میں مخلوعہ جملہ نشستوں کی تعداد سے متعلق تفصیلات روانہ کریں تا کہ ریاست میں مخلوعہ جائیدادوں کے حقیقی اعداد و شمار حاصل ہوسکیں ۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے کہا کہ تمام پرنسپال سکریٹریز کو جلد یعنی اسمبلی اجلاس کے اختتام سے قبل تفصیلات سے چیف منسٹرس آفس کو مطلع کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔