مختلف محکموں میں 244 جائیدادوں پر تقررات کو حکومت کی منظوری

حیدرآباد ۔ 3 جولائی ( این ایس ایس ) ریاستی حکومت نے مختلف محکمہ جات میں جملہ 244 جائیدادوں پر تقررات کیلئے آج منظوری دیدی ۔ یہ جائیدادیں کمشنر پسماندہ طبقات بہبودی محکمہ کی نگرانی میں پر کی جائیں گی جبکہ تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کے ذریعہ یہ عمل مکمل کیا جائیگا ۔ جن جائیدادوں پر تقررات عمل میں لائے جائیں گے ان میں 4 ضلع بی سی ڈیولپمنٹ آفیسرس ‘ 9 اسسٹنٹ بی سی ڈیولپمنٹ آفیسرس 229 گریڈ II ہاسٹل ویلفیر آفیسر س شامل ہیں جن میں پری میٹرک ہاسٹلس ویلفیر آفیسرس کی تعداد 166 ہوگی جبکہ پوسٹ میٹرک ہاسٹل ویلفیر آفیسرس کی تعداد 63 ہوگی ۔ دو جونئیر اسسٹنٹس ہونگے ۔ فینانس سکریٹری این سیوا شنکر نے کہا کہ تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن سکریٹری کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس سلسلہ میں ضروری اقدامات شروع کریں۔