مختلف محکموں میں تقررات کیلئے اعلامیہ جاری

ٹرانسپورٹ، اکسائز و محکمہ زراعت کی مخلوعہ جائیدادوں کیلئے درخواستوں کی طلبی
حیدرآباد ۔ یکم ؍ مئی (سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ نے مختلف محکموں میں مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے کیلئے اب تک ہی مرحلہ واری اساس پر اعلامیہ جاری کرچکی ہے اور اب حکومت نے دوبارہ مختلف محکموں میں مخلوعہ 1,477 جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے کیلئے اعلامیہ جاری کی ہے۔ باوثوق سرکاری ذرائع کے مطابق بتایا جاتا ہیکہ ریاستی محکمہ ٹرانسپورٹ میں کانسٹیبلس کی 137 مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات عمل میں لائے جائیں گے اور ان جائیدادوں کیلئے امیدوار اپنی درخواستیں 4 تا 30 مئی تک داخل کرسکتے ہیں۔ اسی طرح محکمہ نشہ بندی و آبکاری میں اکسائز کانسٹیبلس کی 340 مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے کیلئے اعلامیہ جاری کیا گیا اور ان جائیدادوں کیلئے درخواستیں 4 تا 30 مئی داخل کی جاسکتی ہیں۔ علاوہ ازیں محکمہ زراعت میں اگریکلچر ایکسٹیشن آفیسرس (اے ای او) کی ایک ہزار مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کیلئے تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نے اعلامیہ جاری کیا اور ان جائیدادوں کیلئے 4 تا 19 مئی تک درخواستیں پیش کی جاسکتی ہیں۔ بتایا جاتا ہیکہ مذکورہ محکمہ ٹرانسپورٹ اور محکمہ نشہ بندی و آبکاری کی جائیدادوں کیلئے بھی تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے ہی اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔