مختلف شعبہ حیات میں نمایاں خدمات پر بیسٹ ایوارڈ کیلئے درخواستوں کی طلبی

یوم تاسیس تلنگانہ میں ایوارڈس کی پیشکشی ، ڈسٹرکٹ کلکٹر حیدرآباد کا اعلان
حیدرآباد ۔ 22 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : حیدرآباد ڈسٹرکٹ کلکٹر نے مختلف شعبہ حیات میں نمایاں خدمات انجام دینے والے افراد سے ضلعی سطح کے بہترین ایوارڈس اور تہنیت کے لیے درخواستوں کی طلبی کا اعلان کیا ہے ۔ یہ ایوارڈس یوم تاسیس تلنگانہ کے موقع پر دئیے جائیں گے ۔ ایوارڈس کا قطعی فیصلہ ڈسٹرکٹ انچارج وزیر کی قیادت میں تشکیل کردہ ضلعی سطح کی کمیٹی کرے گی ۔ ڈسٹرکٹ کلکٹر حیدرآباد شریمتی نرملہ نے بتایا کہ بیسٹ ٹیچر ( مرد و خاتون ) کے لیے درخواستیں ڈی ای او حیدرآباد ، بیسٹ آنگن واڑی کے لیے پی ڈبلیو ویمن اینڈ ویلفیر ڈپارٹمنٹ ، بیسٹ سوشیل ورکر ( ڈسٹرکٹ یوتھ ویلفیر آفیسر ) ، بیسٹ ڈاکٹر ( ڈی ایم ایچ او ) ، بیسٹ این جی او ( ڈی وائی ڈبلیو او / اے ڈی ڈسیبلڈ ویلفیر ، بیسٹ اسپورٹس پرسن ( مرد و خاتون ) ڈسٹرکٹ اسپورٹس ڈیولپمنٹ آفیسر ، بیسٹ شاعر و ادیب ( اے ڈی / ڈی پی آر او آئی اینڈ پی آر ڈپارٹمنٹ ) بیسٹ آرٹسٹ ( اے ڈی / ڈی پی آر او اینڈ آئی اینڈ پی آر ڈپارٹمنٹ ، بیسٹ جرنلسٹ ( اے ڈی / ڈی پی آر او ، آئی اینڈ پی آر ڈپارٹمنٹ ، بیسٹ ایمپلائی ( متعلقہ محکمہ ) ، بیسٹ وارڈ ( کمشنر جی ایچ ایم سی ) ، بیسٹ ایڈوکیٹ ( چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ سٹی سیول کورٹ ) میں درخواستیں داخل کرنا چاہئے ۔ یہ تمام درخواستیں حیدرآباد ضلع میں ہی داخل کی جانی چاہئے ۔ اس کے علاوہ ایسے افراد جنہوں نے مختلف شعبہ حیات میں نمایاں کارکردگی انجام دیں ہوں وہ بھی اپنے متعلقہ محکمہ جات میں درخواستیں داخل کرسکتے ہیں ۔۔