مختلف برادریوں پر مشتمل جوڑے سے کشیدگی

مظفرنگر ۔ 10 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) عوام کی جانب سے ایک خاتون پر سنگباری کی وجہ سے آج یہاں کشیدگی پیدا ہوگئی ، جو مبینہ طور پر مختلف برادری والے ایک شخص کے ساتھ فرار ہوکر اس سے شادی کرچکی ہے۔ اسے ہاسپٹل لے جایا گیا اور پھر ہائیکورٹ کے اقدام پر مقامی عدالت کے روبرو پیش کیا جارہا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ خاتون اور شخص مختلف برادریوں سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ بتایا جاتا ہیکہ 3 نومبر کو ضلع چھاپر پولیس اسٹیشن کے تحت بیجو پور موضع سے فرار ہوگئے تھے۔