حیدرآباد۔/21مارچ، ( آئی این این ) بی جے پی رکن اسمبلی سی ایچ رامچندر ریڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ مرکزی حکومت نے گزشتہ 3 سال 10 ماہ میں تلنگانہ اسٹیٹ کو برقی کے شعبہ کے بشمول مختلف اسکیمات کیلئے زائد از 2.43 لاکھ کروڑ روپئے دیئے ہیں۔ آج قانون ساز اسمبلی میں مطالبات زر پر مباحث میں حصہ لیتے ہوئے بی جے پی ممبر نے کہا کہ تلنگانہ مرکزی حکومت کی اسکیم کے سبب 3,000 میگا واٹ کا سولار پاورپراجکٹ روبہ عمل لاسکی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے یاداگیری کے 4,000 میگا واٹ پاور پلانٹ اور دیگر پراجکٹوں کیلئے بھی فنڈز فراہم کئے ہیں۔ بی جے پی رکن کی ٹی آر ایس حکومت پر راست تنقید اورمرکز کی بی جے پی حکومت کی ستائش پر ایوان میں سرکاری بنچوں کی طرف سے احتجاج ہوا۔