نئی دہلی ، 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سابق صدر افغانستان حامد کرزئی نے آج وزیراعظم نریندر مودی سے قومی دارالحکومت میں سفری توقف کے دوران ملاقات کی اور اپنے ملک کی حالیہ تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا۔
٭ اسلام آباد : وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے آج وزیر دفاع منوہر پاریکر کے ان ریمارکس پر گہری تشویش ظاہر کی کہ دہشت گردوں کو صرف دہشت گردوں کے ذریعے بے اثر کرنا پڑے گا، اور کہا کہ اس سے دہشت گردی میں ہندوستان کے رول پر اندیشوں کی توثیق ہوتی ہے۔
٭ نئی دہلی : دہلی پولیس نے سربراہ دہلی کمیشن برائے خواتین برکھا سنگھ سے متعلق عام آدمی پارٹی لیڈر کمار وشواس کے نامناسب ٹوئٹس اور ڈی سی ڈبلیو پریس کانفرنس میں اُن کے حامیوں کے غلط برتاؤ پر دو مقدمات درج کرلئے۔