مختصر خبریں

نئی دہلی ۔ یکم مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے بنیادی ڈھانچہ سے متعلق وزارتوں بشمول ذرائع حمل و نقل اور جہاز رانی، شہری ہوابازی، برقی اور نئی و قابل تجدید توانائی کی میٹنگ کل ہفتہ کو طلب کی ہے تاکہ پراجکٹوں کا جائزہ لیتے ہوئے مستقل کا لائحہ عمل ترتیب دیا جاسکے۔
٭ احمدآباد : سہراب الدین شیخ فرضی انکاؤنٹر کیس میں ابھی تک آٹھ ملزمین کی برأت سے متعلق ممبئی نشین خصوصی سی بی آئی عدالت کے احکام پر رنجیدہ رباب الدین شیخ (برادرِ سہراب) نے کہا کہ وہ ہائیکورٹ سے رجوع ہوں گے۔
٭ نئی دہلی : کالے دھن کے معاملے میں تشکیل شدہ خصوصی تحقیقاتی ٹیم کیلئے بطور مشیر مقرر سابق سی بی ڈی ٹی چیرمین کے وی چودھری کو تین ماہ کی توسیع دی گئی ہے۔