کولمبو ، 3 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 37 ہندوستانی مچھیروں کو آج سری لنکن نیوی نے مبینہ طور پر اُس ملک کے آبی حدود میں گھس جانے کی پاداش میں گرفتار کرلیا۔
٭ کراچی : دو خودکش بمباروں کے بشمول چھ عسکریت پسندوں کو آج پاکستانی سکیورٹی فورسیس نے شورش زدہ جنوب مغربی صوبہ بلوچستان کے ضلع زیارت میں بڑے سرچ آپریشن کے دوران انکاؤنٹر میں ہلاک کردیا۔