گورکھپور ، 28 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سرکاری اسپتال میں گزشتہ سال آکسیجن کی قلت کے باعث 11 بچوں کی اموات کے کیس میں مقید ڈاکٹر کفیل خان آج جیل سے رہا ہوئے۔
٭ پورنیا : بہار کے ضلع پورنیا میں آج سہ پہر بجلی گرنے سے دو خواتین کے بشمول تین افراد ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوگئے۔
٭ رائے گڑھ : ایک فیملی کے چار ارکان بشمول دو نابالغ لڑکیوں کو آج ہاتھیوں کے جھنڈ نے روند کر ہلاک کرڈالا۔
٭ جدہ : سعودی اسپورٹس حکام نے سلطنت میں منعقدہ ورلڈ ریسلنگ ایونٹ میں عریانیت کے مظاہرہ پر آج معذرت خواہی کی۔