مختصر خبریں

نئی دہلی ۔ 3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے آج روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ دونوں قائدین نے باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے سے اتفاق کیا۔
٭٭ مرکزی کابینہ نے آج ایشیاء کے طویل ترین دو سمتی زوجیلا درہ زمین دوز راستہ کی تعمیر کو منظوری دی جو سرینگر اور لیہہ کے درمیان 6,089 کروڑ روپئے کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا۔
٭٭ شمالی اور مشرقی ہند میں بدستور سردی کی لہر سے فلائیٹ ، ٹرین سرویس متاثر ہورہی ہے۔