لکھنو ۔ 16 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام): مرکزی وزیر مختار عباس نقوی کی بہن فرحت نقوی نے آج کہا کہ بعض افراد نے انہیں ہلاک کردینے کی دھمکی دی ہے ۔ انہوں نے پولیس میں شکایت درج کرائی کہ سیول لائنس علاقہ میں وہ ایک میٹنگ سے واپس ہورہی تھیں کہ ایک کار ان کے رکشا کے قریب رکی جس میں وہ سفر کررہی تھیں ۔ کار میں موجود افراد نے انہیں گالی گلوج کی اور ہلاک کردینے کی دھمکی دی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔۔