مخالف کانگریس پارٹی تلگودیشم پارٹی کو 35 سال بعد عقل آئی

تلگودیشم کی غلطیوں کو نظر انداز کرنے کا مشورہ ، صدر اے پی کانگریس رگھو ویرا ریڈی کا بیان
حیدرآباد /20 فروری ( سیاست نیوز ) صدر آندھراپردیش کانگریس کمیٹی مسٹر این رگھوویرا ریڈی نے اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات کے تعلق سے انتخابی مفاہمت کے سلسلہ میں اپنے ردعمل کا اظہار کیا اور بتایا کہ 35 سال تک کانگریس پارٹی کی مخالفت کرنے والی تلگودیشم کو اب عقل آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کے ساتھ تلگودیشم پارٹی انتخابی مفاہمت کرنے پر کانگریس پارٹی کے قائد و کارکن کو اپنا کالر اٹھاکر پھرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ تلگودیشم پارٹی کی جانب سے کی ہوئی غلطیوں کو نظر انداز کردیں ۔ مسٹر گھوویرا ریڈی نے کہا کہ دہلی کے سیاسی حالات مختلف رہتے ہیں تو آندھراپردیش کے سیاسی حالات اور ہی ہوتے ہیں یعنی بالکلیہ طور پر برخلاف ہیں ۔ آندھراپردیش میں انتخابی مفاہمت کے مسئلہ پر رگھوویرا ریڈی نے صدر کل ہند کانگریس کمیٹی راہول گاندھی سے ملاقات کرکے تبادلہ خیال کرچکے ہیں ۔ تاہم آندھراپردیش میں انتخابی مفاہمت کے ساتھ انتخابی مقابلہ کرنے یا تنہا مقابلہ کرنے کے تعلق سے بہت جلد صورتحال واضح ہوجائے گی ۔ کیونکہ آندھراپردیش کانگریس کمیٹی میں انتخابی مفاہمت کی تائید کرنے اور مخالفت کرنے والے قائدین ہیں ۔