واشنگٹن، 20 جون (سیاست ڈاٹ کام )پاکستان کے شورش زدہ قبائلی علاقہ میں طالبان کے خلاف جارحانہ فوجی کارروائی پر امریکی محققین کے ایک گروپ نے پاکستانی فوج اور سراغ رسانی محکموں کی ستائش کی جنہوں نے تشدد کی کارروائیوں کے خلاف جدوجہد پر توجہ مرکوز کی ہے حالانکہ پاکستان کی داخلی سلامتی کو اتنا زیادہ خطرہ درپیش ہے جتنا کہ قبل ازیں کبھی نہیں تھا۔ انہوں نے کراچی ایر پورٹ پر حملے اور دیگر واقعات کا حوالہ دیا ۔
ہندوستان میں 2013 ء میں ایک لاکھ 56 ہزار لکھ پتی
لندن ،20 جون (سیاست ڈاٹ کام )ہندوستان میں 2013 ء میں مزید 3 ہزار افراد لکھ پتیوں میں شامل ہوگئے۔ اس طرح ہندوستان لکھ پتیوں کی آبادی کے اعتبار سے عالمگیر سطح پر 16 ویں مقام پر پہنچ گیا ۔ عالمی دولت رپورٹ 2014 ء جو کیاپ جمینی اور آر بی سی دولت انتظامیہ کی جانب سے جاری کی گئی ہے ۔ ہندوستان میں 2013 ء میں لکھ پتیوں کی تعداد 1 لاکھ 56ہزار ہوگئی تھی ۔ 2012 ء میں یہ تعداد ایک لاکھ 53 ہزار تھی ۔ امریکہ 40 لاکھ 6 ہزار لکھ پتیوں کے ساتھ سرفہرست تھا۔ دوسرے مقام پر 23 لاکھ 27 ہزار افراد کے ساتھ جاپان اور 11 لاکھ 30 ہزار افراد کے ساتھ جرمنی چوتھے مقام پر تھا۔ چین 7 لاکھ 58 ہزار افراد کے ساتھ چوتھا مقام حاصل کرسکا۔