مخالفین کی آنکھیں نکال دینے کی دھمکی

کولکتہ ۔ 23 ۔ جون (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی کے بھانجے ابھیشک نے برسر عام آنکھیں نکال دینے اور ہاتھ کاٹ دینے کی دھمکی دیتے ہوئے ایک نیا تنازعہ کھڑا کردیا اور کہا کہ اگر کوئی بھی ترنمول کانگریس کو چیلنج کرے گا تو وہ ایسے اشخاص کی آنکھیں نوچ لیں گے اور ہاتھ کاٹ دیںگے۔