محکمہ پولیس میں تقررات کیلئے ادارہ سیاست سے خصوصی کوچنگ

تحریری امتحان کی تیاری، نمونہ پرچہ امتحانات کی مشق
حیدرآباد 19 اگسٹ (سیاست نیوز) تلنگانہ میں محکمہ پولیس میں کانسٹبلس کے لئے 16 ہزار جائیدادوں پر تقررات کے لئے تحریری امتحان رکھا گیا ہے۔ ادارہ سیاست کے زیراہتمام ماہرین کے زیرنگرانی کوچنگ کلاسیس عابد علی خان آئی ہاسپٹل دارالشفاء میں جاری ہیں جس سے سینکڑوں امیدوار استفادہ کررہے ہیں۔ تحریری امتحان کے تین مضامین کے پرچوں کی تیاری کی جارہی ہیں۔ پریکٹیکل ٹریننگ گوشہ محل اسٹیڈیم پر صبح کے اوقات میں ہورہی ہے۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست کے زیرنگرانی اب تک ہزارہا امیدواروں کو محکمہ پولیس میں ملازمت ملی۔ اس مرتبہ بھی 16 ہزار جائیدادوں میں 4 فیصد تحفظات کی نشستوں کے علاوہ دیگر محفوظ نشسوں اور عام زمرہ میں ملازمتیں حاصل کی۔ اب 16 ہزار جائیدادوں پر جو تقررات ہوں گے ان میں 20 فیصد مسلم امیدواروں کو منتخب کرنے کی مساعی جاری ہے۔ جو امیدوار فارم داخل کرچکے ہیں وہ عابد علی خاں آئی ہاسپٹل دارالشفاء میں صبح 4 تا 7 بجے رجوع ہوں۔ ماڈل پیپرس اور نوٹس اور ٹریننگ مہیا کی جائے گی۔