حیدرآباد۔/21مئی، ( این ایس ایس ) ڈائرکٹر جنرل پولیس کے دفتر سے بعض عہدیداروں کو دی جانے والی ترقی متنازعہ بن گئی ہے۔ چند پولیس عہدیداروں نے راتوں رات دی جانے والی ترقیوں کو غلط قرار دیا ہے۔ چند افراد نے ٹی آر ایس کے صدر اور ٹی آر ایس لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر کے چندر شیکھر راؤ سے ملاقات کرتے ہوئے شکایت کی کہ ترقیوں کے ضمن میں بدعنوانیاں کی گئی ہیں اور ان سے احکام روکنے کی درخواست کی۔ اس دوران ڈی جی پی کے دفتر سے چیف پبلک ریلیشنس آفیسر نے ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایس پی( سیول) کی ترقیوں کیلئے جاری کردہ سرکیولر میمو www.apstatepolice.orgپیش کردی گئی ہیں اور اگر کوئی اعتراضات ہوں تو 23مئی کو دوپہر 2بجے تک دفتر ڈی جی پی پر پیش کئے جاسکتے ہیں۔