محکمہ صحت میں 2,101 جائیدادوں پر تقررات کو منظور ی

حیدرآباد 3 جون ( سیاست نیوز ) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے صحت و طبی خدمات کے شعبہ میں 2,101 جائیدادوں پر تقررات کو منظوری دیدی ہے ۔ حکومت نے ان عہدوں پر تقررات کیلئے احکام جاری کردئے ہیں۔ یہ تقررات کنٹراکٹ اور آوٹ سورسنگ طریقہ کار سے کئے جائیں گے ۔ جو عہدے تقرر طلب ہیں ان میں 1517 اسٹاف نرسیس ‘ 303 لیب ٹیکنیشنس ‘ 222 فارماسسٹس شامل ہیں۔ متعلقہ عہدیداروں کی جانب سے ان تقررات کیلئے اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ حکومت کا کہنا ہے کہ دواخانوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے یہ تقررات کئے جا رہے ہیں۔