محکمہ سیول سپلائز سے فوڈ سیکوریٹی کارڈس کی اجرائی

راشن کارڈس جاری کئے جارہے ہیں ، کونسل میں وزیر فینانس کا بیان
حیدرآباد۔22مارچ(سیاست نیوز) مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کے حدود میں یکم مارچ سے راشن کارڈس کی اجرائی کا عمل شروع کیا جا چکا ہے جو کہ گذشتہ 6 ماہ سے بند کیا گیا تھا۔ ریاستی وزیر سیول سپلائز مسٹر ای۔راجندر نے تلنگانہ قانون ساز کونسل میں رکن قانون ساز کونسل مسٹر این رامچندر راؤ کی جانب سے اٹھائے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے یہ بات بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے ePoS نظام کو روشناس کروانے کے بعد مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کے میں راشن کارڈ کی اجرائی کا عمل شروع کردیا ہے۔ مسٹر ای۔ راجندر نے بتایاکہ محکمہ سیول سپلائز نے فوڈ سیکیوریٹی کارڈ کی اجرائی عمل میں لائی ہے ۔ انہوں نے بلدی حدود میں کچھ فوڈ سیکیورٹی کارڈس کے منسوخ کئے جانے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ بعض راشن کارڈ تکنیکی وجوہات کے سبب منسوخ ہوئے ہیں جن کی از سرنو اجرائی کو یقینی بنایا جائے گا۔ وزیر سیول سپلائز نے بتایاکہ تنقیح کے بعد 20ہزار 298کارڈ کی از سر نو اجرائی عمل میں لائی جا چکی ہے اسی لئے عوام کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔