محکمہ رورل واٹر سپلائی میں بھرتیوں کیلئے انٹرویو

حیدرآباد۔ 16 ستمبر (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ کے محکمہ رورل واٹر سپلائی میں اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئرس کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے کیلئے منعقدہ ٹسٹ میں کامیابی حاصل کئے ہوئے امیدواروں کیلئے انٹرویوز کا 24 ستمبر تا 3 اکتوبر انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔ امیدواروں کی مکمل تفصیلات ٹی ایس پی، ایس سی کے ویب سائیٹ پر دستیاب ہیں۔