شہر اور اضلاع میں تربیتی مراکز ، 12 ستمبر ادخال درخواست کی آخری تاریخ
حیدرآباد ۔ 30 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : پروفیسر ایس اے شکور، ڈائرکٹر تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹیز اسٹڈی سرکل کے مطابق محکمہ جنگلات میں فاریسٹ بیٹ آفیسر، فاریسٹ سیکشن آفیسر اور فاریسٹ رینج آفیسرس کی جائیدادوں پر تقررات لئے ٹی ایس پی ایس سی میں آن لائن رجسٹریشن کروانے والے اقلیتی کمیونٹیز سے تعلق رکھنے والے امیدواروں یعنی مسلمس، کرسچنس، سکھ، بدھسٹ، پارسی اور جینس سے تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹیز اسٹڈی سرکل حیدرآباد کی جانب سے 15 ستمبر 2017 ء سے فراہم کی جانے والی مختصر مدتی مفت کوچنگ پروگرام میں داخلہ کے لئے درخواستیں مطلوب ہیں۔ یہ کوچنگ مندرجہ ذیل مقامات پر فراہم کی جائے گی۔ تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹیز اسٹڈی سرکل گن فاؤنڈری حیدرآباد، گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمن سنگاریڈی، تبارک ہائی اسکول ہٹائی اسٹریٹ نظام آباد، اردو بھون عادل آباد، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول مکرم پورہ کریم نگر، اسلامیہ آرٹس اینڈ سائنس کالج، روبرو ایم جی ایم ورنگل، بہادر خان کمیونٹی ہال نلگنڈہ ، گورنمنٹ ڈائیٹ مٹو گوڑہ محبوب نگر شامل ہیں۔مفت کوچنگ کے لئے درخواستیں کی وصولی کی آخری تاریخ 12 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔ دلچسپی رکھنے والے اقلیتی امیدوار جنھوں نے ٹی ایس پی ایس سی میں رجسٹریشن کرواچکے ہیں۔ ان کی درخواست دو پاسپورٹ سائز فوٹوز اور ٹی ایس پی ایس سی درخواست / آن لائن فارم کی زیراکس کاپی کے ساتھ مذکورہ بالا مقامات پر داخل کرسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے 040-23236113 اور 9059547211 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔ ویب سائیٹ msc.telangana.gov.in کے ذریعہ 12 ستمبر تک اپنی درخواستیں داخل کرسکتے ہیں ۔۔