محکمہ جنگلات اور مرکز کے آئی بی شعبہ میں تقررات ، دفتر سیاست میں گائیڈنس سنٹر

حیدرآباد ۔ یکم ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ ریاستی حکومت کے محکمہ جنگلات میں فارسٹ سیکشن آفیسر ، رینج آفیسرس اور یف بی او کے زائد از 2 ہزار پوسٹ پر تقررات کے لیے ٹی ایس پی ایس سی کے تحت امتحان ہوگا ۔ مرکزی حکومت کے وزارت داخلہ کے آئی بی شعبہ میں گریجویٹ امیدواروں کو راست تقررات کے لیے قومی سطح کا مسابقتی امتحان رکھا گیا ہے ۔ اس کیلئے امیدوار دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر گائیڈنس سنٹر سے رہبری حاصل کرسکتے ہیں ۔۔